ماسکو میں ایران اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات، خطے میں کشیدگی کے دوران سفارتی رابطے مزید تیز

ماسکو / سینٹ پیٹرز برگ: ایران اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔

کراچی: عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز، عیدالاضحیٰ کی رونقیں عروج پر، بیوپاریوں اور شہریوں کی بڑی آمد

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام موصول ہوا ہے جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے کامیابی کے ساتھ گزریں اور خطے میں جلد امن قائم ہو۔

روسی صدر نے اس موقع پر ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے خطے میں روس کے کردار اور حمایت پر صدر پیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران و امریکا کے درمیان سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ مبصرین کے مطابق ایران اور روس کے درمیان یہ ملاقات خطے میں جاری سیاسی اور سفارتی صورتحال میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

One thought on “ماسکو میں ایران اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات، خطے میں کشیدگی کے دوران سفارتی رابطے مزید تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!