یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کا اعلان، سندھ بحالی اور کراچی واٹر منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

یورپی یونین نے پاکستان کو مجموعی طور پر 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ معاہدوں پر دستخط 28 اپریل کو کیے جائیں گے۔ یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دو روزہ دورہ مکمل کر کے روانہ، مثبت پیش رفت کے بعد دوبارہ اسلام آباد آنے کا امکان

اعلان کے مطابق اس مالی پیکیج کا بڑا حصہ متاثرہ اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ یورپی یونین کے مطابق 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے تقریباً 21 لاکھ گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی ہے۔

باقی 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے ذریعے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بہتر سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدوں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی، شہری سہولیات کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مالی معاونت پاکستان کے لیے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

One thought on “یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کا اعلان، سندھ بحالی اور کراچی واٹر منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!