بالی ووڈ کے معروف اداکار Sanjay Dutt نے اپنی مشہور فلم کے سیکوئل ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔
پی ایس ایل 11 فائنل میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت، وزیراعظم کی منظوری
اداکار نے 1993 کی سپر ہٹ فلم Khal Nayak کی ریلیز کے 32 سال بعد اس کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جس کے بعد فلمی حلقوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
ریلیز کیے گئے ٹیزر میں سنجے دت کو اپنے مشہور انداز میں ڈائیلاگ بولتے سنا جا سکتا ہے: “بولا تھا نہ… 10 اکتوبر، رات کے 10 بجے، بلو جیل سے پھُر…”، جس نے مداحوں کو ماضی کی یاد تازہ کرا دی۔
اس موقع پر سنجے دت نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ “کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں”، جو اس فلم کی واپسی کی طرف اشارہ ہے۔
یاد رہے کہ اصل فلم میں Madhuri Dixit، Anupam Kher، Rakhee Gulzar اور Jackie Shroff نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جبکہ فلم باکس آفس پر بڑی کامیابی ثابت ہوئی تھی۔
فلمی ماہرین کے مطابق ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کا اعلان پرانی کامیاب کہانی کو جدید انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے، جو شائقین کے لیے ایک بڑی کشش ثابت ہو سکتی ہے۔
