پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ، عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد فی لیٹر لیوی کی شرح 107 روپے 38 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور: اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کیس میں اہم انکشافات، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

سرکاری تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔ اس فیصلے کے بعد عوام پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ڈیزل پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ لیوی میں بھی اضافہ شہریوں کے لیے دوہرا دباؤ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی لاگت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق لیوی میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

One thought on “پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ، عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!