لاہور: اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کیس میں اہم انکشافات، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ردا سے جاری تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگا

ذرائع کے مطابق ملزمہ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے تینوں بچوں کو باری باری قتل کیا۔ پہلے ڈیڑھ سالہ بچی کو بیڈ پر قتل کیا گیا، بعد ازاں بیٹے کو کمرے میں لے جا کر اس کی شہ رگ کاٹی گئی، جبکہ سب سے آخر میں بڑی بیٹی کو قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے کپڑے تبدیل کیے، گھر کو تالہ لگا کر باہر چلی گئی۔ جائے وقوعہ سے دو چھریاں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک صوفے کے قریب ملی جبکہ دوسری دھو کر کچن میں رکھی گئی تھی۔

تفتیش کے دوران ملزمہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر اسے غیر مردوں سے فون پر بات کرنے اور پیسے مانگنے پر مجبور کرتا تھا۔ ملزمہ کے مطابق وہ شوہر کے رویے سے نالاں تھی اور اس کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھی۔

ملزمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے شوہر کے کہنے پر ایک پیر سے رابطہ کیا تھا جبکہ شہریار نامی شخص سے اس کے رابطوں سے بھی شوہر آگاہ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور شہریار کے درمیان 746 فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق طلاق کی صورت میں بچوں کی دیکھ بھال کا کوئی بندوبست نہیں تھا اور اس کے میکے والوں نے بھی بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش کے لیے اسے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اسے ماڈل کیس کے طور پر تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

One thought on “لاہور: اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کیس میں اہم انکشافات، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!