حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگا کر دیا ہے، جس سے عوامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایسٹ زون میں گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن، ملیر میں 6 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء برآمد

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے، تاہم یہ اضافہ ابتدائی طور پر ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، علاقائی کشیدگی اور معاہدہ جاتی دباؤ کے باعث حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ممکنہ حد تک عالمی قیمتوں کے اثرات کو جذب کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام پر مکمل بوجھ منتقل نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، تاہم عالمی صورتحال کے باعث فی الحال قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں رہا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!