ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گہما گہمی عروج پر، جانوروں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز، “چمبیلی” بچھڑا مرکزِ نگاہ بن گیا

کراچی (پریس ریلیز / 24 اپریل 2026): ناردرن بائی پاس پر قائم “عوام دوست مویشی منڈی” میں عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں ملک بھر سے بیوپاریوں اور خریداروں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ منڈی کے قیام کو 20 روز مکمل ہونے کے بعد یہاں موجود جانوروں کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورنگی میں فیملی پارکس اور کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر تیزی سے جاری، عوامی سہولیات اولین ترجیح ہیں: احمد رضا

بڑھتے ہوئے رش کے باعث منڈی کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں اور مختلف نسلوں کے خوبصورت و وزنی جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ توجہ مریدکے سے لائے گئے نایاب رشین نسل کے “نیکا نیل” بچھڑے کو حاصل ہو رہی ہے، جسے اس کے مالک محمد امجد نے پیار سے “چمبیلی” کا نام دیا ہے۔ بڑے سینگوں، چھوٹے قد اور شوخ مزاج کے حامل اس بچھڑے کو خصوصی طور پر دودھ، دہی، مکھن اور گندم کے آٹے پر پرورش کیا جا رہا ہے۔

بیوپاری محمد امجد نے ایک منفرد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اسی نسل کا دوسرا بچھڑا پیش کرے گا تو اسے 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جس کے بعد یہ بچھڑا مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

دوسری جانب منڈی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں نمازِ جمعہ کا ایک بڑا اور پرہجوم اجتماع منعقد ہوا، جس میں بیوپاریوں، خریداروں اور انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے فول پروف سیکیورٹی، سایہ دار جگہیں اور وضو کے لیے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے باعث منڈی کو منظم انداز میں چلایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے صفائی، سیکیورٹی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کی ایک منظم ترین مویشی منڈی قرار دیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 24 at 6.27.36 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 24 at 6.27.36 PM 2 1

One thought on “ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گہما گہمی عروج پر، جانوروں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز، “چمبیلی” بچھڑا مرکزِ نگاہ بن گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!