کورنگی میں فیملی پارکس اور کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر تیزی سے جاری، عوامی سہولیات اولین ترجیح ہیں: احمد رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): چیئرمین یوسی 8 کورنگی اور انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی احمد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور اور چیئرمین کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور عملدرآمد کر رہی ہے، جس کے تحت کورنگی میں جدید طرز کے فیملی پارکس اور کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔

کراچی: کیماڑی پولیس کی چار بڑی کارروائیاں، گٹکا، غیر ملکی سگریٹ اور منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوسی 8 کورنگی ٹاؤن میں محکمہ بلدیات کے اشتراک سے زیر تعمیر جلال الدین فیملی پارک اور کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

احمد رضا نے کہا کہ یوسی 8 میں جاری یہ منصوبے اپنی نوعیت کے منفرد ہیں اور مکمل ہونے کے بعد کورنگی کے عوام کے لیے ایک اہم اور بہترین تفریحی سہولت ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کریں گے بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کورنگی کو نظر انداز کیا گیا اور بنیادی سہولیات کا فقدان تھا، تاہم اب پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اس علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی کی خصوصی ہدایات پر ضلع کورنگی میں سڑکوں، گلیوں اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

احمد رضا نے اس بات پر زور دیا کہ ایک وقت تھا جب کورنگی کے عوام کو اپنی فیملی کے ساتھ تفریح کے لیے مناسب جگہیں میسر نہیں تھیں، مگر اب درجنوں فیملی پارکس اور اسٹیڈیمز کی تعمیر سے اس کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!