کراچی: رینجرز کی کارروائی، “محبوب گروہ” کا کارندہ گرفتار، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (24 اپریل 2026): پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “محبوب گروہ” کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، بدنام گٹکا ماوا فروش گرفتار، 22 پڑیاں برآمد

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد زبیر ولد سلام خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ، انڈسٹریل ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے حال ہی میں اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے، جبکہ “محبوب گروہ” کے دیگر ارکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مشکوک افراد یا سرگرمیوں سے متعلق فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز کے واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں، شہریوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

One thought on “کراچی: رینجرز کی کارروائی، “محبوب گروہ” کا کارندہ گرفتار، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!