کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، بدنام گٹکا ماوا فروش گرفتار، 22 پڑیاں برآمد

کراچی (24 اپریل 2026): ضلع کورنگی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک بدنام ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گٹکا/ماوا برآمد کر لیا۔

کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی دو بڑی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز اور بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے وابستہ ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ کورنگی کے علاقے میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم شہزاد عرف چھیٹا ولد عبدالحمید کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام پولیس کی I.R لسٹ میں بھی شامل تھا اور وہ عرصہ دراز سے گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 22 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد کی گئی ہیں، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 170/2026 بجرم دفعہ 8(1) سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق شہر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، بدنام گٹکا ماوا فروش گرفتار، 22 پڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!