وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کریم آباد انڈر پاس کا اچانک دورہ، 30 اپریل کو سافٹ لانچنگ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کریم آباد انڈر پاس کا اچانک دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم سجاد، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ٹیکنیکل اظہر شاہ، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہم تقریب، اینٹی رائٹ ہال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے وزیر بلدیات سندھ کو منصوبے کی پیشرفت، تعمیراتی مراحل اور باقی ماندہ کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سید ناصر حسین شاہ نے موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کا بقایا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کریم آباد انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ 30 اپریل کو کی جائے گی، جس کے بعد منصوبہ شہریوں کے لیے جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کے مکمل ہونے سے علاقے میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو روزمرہ آمد و رفت میں آسانی حاصل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!