گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث خاتون گرفتار

کراچی (23 اپریل 2026): ضلع ملیر پولیس نے گڈاپ سٹی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

بلال کالونی پولیس کی بڑی کارروائی، 48 گھنٹوں میں ہاؤس ڈکیتی حل، 3 ملزمان گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود یثرب کالونی میں کی گئی، جہاں سے ملزمہ فاطمہ زوجہ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 53 گرام آئس (منشیات) اور فروختی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نہ صرف گڈاپ سٹی بلکہ دیگر تھانوں کی حدود میں بھی منشیات فروشی میں ملوث تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

2 thoughts on “گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث خاتون گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!