اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی نجی زندگی پر افواہیں، علیحدگی کی خبریں زیر گردش

کراچی (22 اپریل 2026): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا شیڈول جاری، پاکستان کا پہلا میچ چین سے ہوگا

اداکارہ، جو اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں، ماضی میں کبھی کبھار اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے شوہر کے ساتھ کوئی نئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اپنی شادی سے متعلق کچھ پرانی پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، جبکہ دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ مایوں کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے آخری بار نومبر 2022 میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ریل شیئر کی تھی، جبکہ 2024 میں فادرز ڈے کے موقع پر بھی انہوں نے آخری بار ان کے لیے ایک پوسٹ جاری کی تھی۔

تاحال سوہائے علی ابڑو یا ان کے شوہر کی جانب سے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

One thought on “اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی نجی زندگی پر افواہیں، علیحدگی کی خبریں زیر گردش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!