وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق

اسلام آباد (22 اپریل 2026): وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ: ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر کی امید

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، امن کی کوششوں اور سفارتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی سطح پر روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ خطے میں تناؤ کم ہو اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر ممکنہ حملوں کو مؤخر کیا گیا ہے اور مذاکراتی عمل کو موقع دیا جا رہا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!