ڈی سی وسطی کا امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کے خلاف سختی

کراچی (22 اپریل 2026): ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہٰ سلیم نے نویں اور دسویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا اور نقل جیسے غیر قانونی عمل کی مکمل روک تھام تھا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی کامران ٹسوری سے تعزیت

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، عملے کی کارکردگی اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ امتحانات کے دوران ہر ممکن حد تک پرامن، منصفانہ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کے-الیکٹرک انتظامیہ کو واضح ہدایت دی کہ امتحانی اوقات میں کسی بھی مرکز پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

طہٰ سلیم نے واضح کیا کہ نقل یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شفاف امتحانی نظام کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں امتحانی مراکز کے باقاعدہ دورے کر رہے ہیں اور نقل کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو صاف پانی، بجلی اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ طلبہ کی محنت کا صحیح صلہ مل سکے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 04 22 at 6.37.38 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 22 at 6.37.39 PM WhatsApp Image 2026 04 22 at 6.37.39 PM 1

2 thoughts on “ڈی سی وسطی کا امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کے خلاف سختی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!