اسپیکر سندھ اسمبلی کی کامران ٹسوری سے تعزیت

کراچی (22 اپریل 2026): اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی۔

کراچی میں گٹکا/ماوا سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 عادی ملزمان گرفتار

اسپیکر اویس قادر شاہ نے کامران خان ٹسوری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل نصیب کرے۔

اس موقع پر دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے اور اس کا اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرماتا ہے۔

One thought on “اسپیکر سندھ اسمبلی کی کامران ٹسوری سے تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!