نواز شریف کا گلگت بلتستان اجلاس سے خطاب، سبز پاسپورٹ کی بحالی کا دعویٰ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی معاونت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تاریخی کردار کی بدولت پاکستانی سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہو رہی ہے۔

قطر کا ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد، خطے کے بحران کو عالمی قرار دے دیا

یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان مسلم لیگ (ن) کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے اور پارٹی نے اس خطے میں نمایاں ترقیاتی کام کیے ہیں۔ ان کے مطابق علاقے میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والے سڑک منصوبے نے فاصلے کم کیے اور عوام کو سہولت دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر شعبے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے جبکہ وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کو بھی اسی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے وہاں کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں، اور عوام صحت و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور 1998 کے بعد آج ایک بار پھر پاکستان کا سبز پاسپورٹ وقار حاصل کر رہا ہے، جس میں موجودہ قیادت اور عسکری کردار کا اہم حصہ ہے۔

One thought on “نواز شریف کا گلگت بلتستان اجلاس سے خطاب، سبز پاسپورٹ کی بحالی کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!