پاکستان خطے کی معاشی طاقت بننے کی جانب گامزن، گوادر کی اہمیت میں اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) — سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے وقت میں علاقائی اور عالمی تجارت کا مرکزی محور بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بلوچستان اور گوادر ملک کی اسٹریٹیجک، معاشی اور جغرافیائی حیثیت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

نواز شریف کا گلگت بلتستان اجلاس سے خطاب، سبز پاسپورٹ کی بحالی کا دعویٰ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طویل عرصے تک خطے میں ایک بفر زون کے طور پر دیکھا جاتا رہا، تاہم بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال نے اس کی اسٹریٹیجک اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان کے ساتھ طویل تنازعات نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا، جبکہ وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے بھارت کے پاس پاکستان کے سوا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مستقبل میں عالمی تجارت کے بڑے راستے پاکستان سے گزریں گے، جس سے نہ صرف ملک کی معاشی حیثیت مضبوط ہوگی بلکہ خطے میں اس کا کردار بھی مرکزی سطح پر سامنے آئے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ گوادر اور بلوچستان اس پورے اقتصادی وژن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، چین اور یورپ کے درمیان ایک اہم تجارتی پل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مستقبل میں خطے کی معاشی ساخت کو بدل سکتا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان اور گوادر کی جغرافیائی حیثیت پاکستان کو عالمی تجارت کے بڑے نیٹ ورک سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں توانائی اور تجارت کے بڑے بین الاقوامی راستے پاکستان سے گزریں گے، جس سے ملک کی اسٹریٹیجک اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ تقریب کے دوران لاہور چیمبر اور گوادر جمخانہ کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

One thought on “پاکستان خطے کی معاشی طاقت بننے کی جانب گامزن، گوادر کی اہمیت میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!