قطر کا ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد، خطے کے بحران کو عالمی قرار دے دیا

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) — قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے سمیت دنیا بھر کے ممالک ان مذاکرات کی حمایت کر رہے ہیں۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کرتا ہے، اور آبنائے ہرمز کی مسلسل کشیدگی نے ایک علاقائی مسئلے کو بین الاقوامی بحران میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے، اور قطر مذاکرات کی ناکامی کے امکانات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات موجود ہیں، اور خطے کے تمام ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ یہ بحران کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے، اس لیے اس کے حل کی ذمہ داری بھی اجتماعی ہے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے حل کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے ماضی میں بھی ثابت کیا ہے کہ وہ ایک قابلِ اعتماد ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے، اور آئندہ بھی اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

One thought on “قطر کا ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد، خطے کے بحران کو عالمی قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!