سکھر (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سینیئر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تاریخی روہڑی ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
گورنر سندھ اور ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
منصوبہ تقریباً ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں پاکستان ریلوے 60 فیصد جبکہ حکومت سندھ 40 فیصد مالی حصہ ڈالے گی۔
منصوبے کے تحت روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔
حکام کے مطابق منصوبے میں ویٹنگ ایریاز کی بہتری، پلیٹ فارمز کی اپ گریڈیشن، اسکیلٹرز کی تنصیب، جدید ریسٹورنٹ اور واٹر سپلائی اسکیم شامل ہیں۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو بہتر سہولیات اور آرام دہ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔
