کراچی (اسٹاف رپورٹر) — گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی سندھ کا TRACS کمپلیکس کا افتتاح، ٹریفک نظام میں جدید اصلاحات کا آغاز
ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ثقافتی، سماجی، تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں، اور پاکستان کی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون اور ایرانی سرمایہ کاری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کی توانائی ضروریات کے لیے اہم ہے۔
گورنر سندھ کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ ادارے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
