اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
کراچی ڈی ایچ اے میں مبینہ نشے میں نوجوان کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P3A) کے نظام کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی اصولی منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی تھری اے کو نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی استعداد کار میں بہتری لائی جائے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آئے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی جانچنے کے نظام (KPIs) میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
