کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جرائم کی صورتحال اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی لانے کی منظوری
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز، تعلیمی اداروں کے اطراف سرگرم عناصر، آن لائن منشیات نیٹ ورکس اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
پولیس چیف نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلاامتیاز اور فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کے اطراف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور آن لائن منشیات نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں گٹکا/ماوا کے مکمل خاتمے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس اپنانے پر زور دیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں فوری اور نمایاں نتائج یقینی بنائے جائیں۔

