کراچی (پ ر) — Northern Bypass پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں تیزی آگئی ہے، جہاں تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کراچی میں اسمارٹ ٹریفک سگنلز کا فیصلہ، اہم شاہراہوں پر جدید نظام متعارف کرایا جائے گا
ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق 5 اپریل سے فعال ہونے والی اس منڈی میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانور لا رہے ہیں، جن میں گائے، بیل، بکرے اور اونٹ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے منڈی میں مفت پانی کی فراہمی جاری ہے، جہاں چھوٹے جانور کو روزانہ 8 لیٹر جبکہ بڑے جانور کو 30 لیٹر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بینکنگ سہولت، عارضی مساجد، بیت الخلاء اور دیگر بنیادی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔
منڈی میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے سروس اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں بیوپاری جانوروں کو نہلا کر گرمی سے بچاؤ کا انتظام کر رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن کے مطابق شہریوں کی تفریح اور کھانے پینے کے لیے ایک بڑی فوڈ اسٹریٹ بھی آخری مراحل میں ہے، جہاں مختلف معروف فوڈ چینز کے اسٹالز لگائے جا رہے ہیں۔
پارکنگ کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن پاسز کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گاڑی اور موٹر سائیکل کے پاس عیدالاضحیٰ کے آخری دن تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
منڈی میں پارکنگ کے وسیع انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جہاں مختلف گاڑیوں کے لیے مقررہ فیس کے تحت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

