کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے Shahrah-e-Faisal پر قائم ایک غیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کر دیا۔
عوام دوست مویشی منڈی میں 5 ہزار سے زائد قربانی کے جانور پہنچ گئے، شہریوں کیلئے سہولیات میں اضافہ
حکام کے مطابق مذکورہ کال سینٹر بیرونِ ملک شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو قرضہ سیٹلمنٹ ایجنسیوں اور بینکوں کے نمائندے ظاہر کر کے آن لائن فراڈ میں ملوث تھا۔
چھاپے کے دوران تین ملزمان سنِیل سلامت (مالک)، شین سلیم اور ایرس جاوید (شراکت دار) کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کارروائی کے دوران کال سینٹر میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ تکنیکی تجزیے میں غیر ملکی شہریوں کا حساس مالیاتی ڈیٹا اور اسپوفڈ کالنگ سافٹ ویئر بھی برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق مقدمہ نمبر 28/2026 درج کر کے کارروائی Prevention of Electronic Crimes Act (ترمیمی 2025) کے تحت شروع کر دی گئی ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ملزمان کے دیگر ساتھیوں، مالی لین دین، بین الاقوامی روابط اور مقامی سطح پر ہنڈی حوالہ و منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

