کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہر قائد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی معیار پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے، جبکہ میونسپل کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ جدید سگنلز کی خریداری کا عمل جلد شروع کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور I. I. Chundrigar Road کو ماڈل بنایا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں M. A. Jinnah Road سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر اس نظام کو وسعت دی جائے گی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے نہ صرف بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری ضروری ہے بلکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد بھی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق اگر ٹریفک کو مؤثر انداز میں منظم کیا جائے تو شہریوں کو درپیش آدھے مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں۔
