تربت سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے ایک پریس کانفرنس میں کالعدم تنظیم سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں افراد نے ریاست پاکستان سے وفاداری کا عہد بھی کیا۔
ان کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا رابطہ فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے مبینہ دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے ہوا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔
دہشت گرد تنظیموں سے دور رہنے کا عہد
پریس کانفرنس میں دونوں افراد نے کہا کہ انہیں ملک سے غداری اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر افسوس ہے۔ انہوں نے آئندہ کسی دہشت گرد تنظیم سے رابطہ نہ رکھنے کا عہد کیا۔
انہوں نے نوجوان نسل کو بھی ایسی تنظیموں سے دور رہنے کی تلقین کی۔
قومی دھارے میں واپسی کا اعلان
جاری بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے تنظیموں سے لاتعلقی کے اعلانات سامنے آ رہے ہیں۔ بیان میں ان اعلانات کو بلوچ عوام میں بدامنی سے بڑھتی بیزاری کا عکاس قرار دیا گیا۔