گلستانِ جوہر میں پولیس کارروائی، 2760 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، اسمگلنگ میں استعمال ٹرک ضبط

گلستانِ جوہر پولیس نے صفورا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کر لی۔
طالبان حکومتی ڈھانچے پر تہلکہ خیز انکشافات، 20 فیصد رہنما دھماکوں اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا دعویٰ

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 69 من یعنی 2760 کلوگرام چھالیہ برآمد ہوئی، جو 230 بوروں پر مشتمل تھی۔ یہ چھالیہ گٹکے کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چھالیہ اسمگلنگ کے لیے مرغیوں کی سپلائی والی گاڑی کو بطور کور استعمال کر رہے تھے تاکہ کارروائی سے بچ سکیں۔

کارروائی کے دوران چھالیہ کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 20 at 3.26.04 PM WhatsApp Image 2026 04 20 at 3.26.05 PM

One thought on “گلستانِ جوہر میں پولیس کارروائی، 2760 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، اسمگلنگ میں استعمال ٹرک ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!