اسپیشل ڈیوٹی کے دوران اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے

اسپیشل ڈیوٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی آفتاب احمد کو ڈیوٹی کے دوران اچانک دل کی تکلیف ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔

ترجمان کے مطابق آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات تھے اور اسپیشل ڈیوٹی کے سلسلے میں اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقے رجانہ کے نواحی چک نمبر 26 بھجوائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

پولیس فورس کی جانب سے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

One thought on “اسپیشل ڈیوٹی کے دوران اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!