وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایران جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار، فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز
ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے پرامن حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں آنے والے تمام غیر ملکی مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
