امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص کی فائرنگ سے 8 بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
اسپیشل ڈیوٹی کے دوران اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے ایک ہی علاقے میں واقع 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک سے 14 سال کی عمر کے 8 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی گئی ہے، جبکہ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
