وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

چشمہ گوٹھ کے مکینوں کا گیس و بجلی مافیا کے خلاف احتجاج، 10 دن میں کارروائی نہ ہوئی تو لانگ مارچ کا اعلان

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل کو مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیے سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے اپنی حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!