گرمی کی شدت میں اضافہ، کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ شدید گرم موسم کے دوران کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
ایران جنگ نہیں چاہتا، دفاع کا حق استعمال کر رہے ہیں: صدر مسعود پزشکیان

کراچی کے مختلف علاقوں جن میں گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں، وہاں شہری طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقے بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔

ادھر لاہور اور لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب تقریباً 2800 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ نیشنل گرڈ سے صرف 2700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث 100 میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھی بجلی کی طلب اور رسد میں تقریباً 600 میگاواٹ کا فرق ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں معمولی بہتری اور ہفتے کے اختتام کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، تاہم مجموعی صورتحال بدستور پریشان کن ہے۔

One thought on “گرمی کی شدت میں اضافہ، کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!