کراچی میں ٹریفک حادثات کی خوفناک صورتحال، رواں سال 312 افراد جاں بحق

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں رواں سال اب تک 312 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گرمی کی شدت میں اضافہ، کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

تازہ واقعہ گلستانِ جوہر میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ مشتعل شہریوں نے گاڑی کو آگ لگا دی۔

اس سے قبل دو مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پیپلز چورنگی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہوئیں، پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ماڑی پور فٹبال گراؤنڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرتی خاتون دم توڑ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3,275 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریلر حادثات میں 48، واٹر ٹینکرز سے 31، بسوں سے 12 اور ڈمپرز سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

شہری حلقوں نے بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

One thought on “کراچی میں ٹریفک حادثات کی خوفناک صورتحال، رواں سال 312 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!