نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ: “معاہدہ نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، امریکی نمائندے اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے”
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان بھی جلد ٹیلی فونک رابطہ ہوگا تاکہ اعلیٰ سطح پر مشاورت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے تناظر میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کی اطلاعات ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے نمائندوں کے اسلام آباد آنے کا اعلان کیا ہے۔
