ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ: “معاہدہ نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، امریکی نمائندے اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خصوصی نمائندے کل شام اسلام آباد میں ایران سے متعلق مذاکرات کے لیے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی کوششیں جاری رکھی جا رہی ہیں۔
پاکستان سنی تحریک کنونشن: قومی اتحاد، کشمیر، اور خطے میں امن پر زور

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو انہوں نے “غیر معمولی قدم” قرار دیا۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تجارت متاثر ہو رہی ہے تاہم ان کے بقول امریکا پر اس کے براہِ راست اثرات نہیں پڑ رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو ایک “نئے معاہدے” کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکہ سخت ردعمل دے گا۔ ان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران سے متعلق فیصلہ کن اقدامات نہیں کیے گئے، تاہم اب ان کے مطابق وقت آ گیا ہے کہ ایران کے “نقصان دہ نیٹ ورک” کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکا اب مزید نرمی نہیں دکھائے گا اور خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

One thought on “ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ: “معاہدہ نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، امریکی نمائندے اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!