ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حیدرآباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری، 22 ایکڑ زمین مختص
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اسداللہ کو جعلی ادویات کی فراہمی کے دوران حراست میں لیا گیا، جس کی نشاندہی پر میٹھادر کراچی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔
چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں، جنہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ ادویات کا سیژر میمو فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

