زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

ایسٹ زون کے تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، جعلی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد، ایک ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقاص ولد تسکین کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیا گیا، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 418/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں ڈکیتی، اسلحہ برآمدگی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم مختلف تھانوں اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس میں متعدد مقدمات میں نامزد اور گرفتار رہ چکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!