جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس اور OMI ہسپتال کراچی کے درمیان پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
بغدادی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی ویلفیئرز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران سمیت ہسپتال کے ایم ڈی و سی ای او کاشف مصطفیٰ نے بھی شرکت کی۔
معاہدے کے مطابق سندھ پولیس کے افسران، اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو او پی ڈی کنسلٹیشن اور ایمرجنسی وزٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسی طرح لیبارٹری ٹیسٹس، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ایکسرے اور دیگر ریڈیالوجی سہولیات پر 20 فیصد رعایت جبکہ ادویات اور فارمیسی سروسز پر 10 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔
یہ سہولت پولیس اہلکاروں، ان کے شریک حیات، بچوں اور والدین تک محدود ہوگی، جس کے لیے سرکاری پولیس کارڈ یا متعلقہ دستاویز پیش کرنا لازم ہوگا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس فورس کی صحت اور فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے اہلکاروں کے خاندانوں کو ریلیف ملے گا اور فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

