بغدادی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

ضلع سٹی پولیس نے بغدادی کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، رکشہ سمیت ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی کرسٹل اور آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی ہے۔ کارروائی تھانہ بغدادی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف چمپا، کاشف فرحان عرف خلیفہ، عبدالخالق اور ایک دیگر ملزم کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے اور چھوٹے و بڑے پیمانے پر خطرناک نشہ آور مواد فروخت کرتے تھے۔ یہ ملزمان منشیات نیٹ ورک کے حوالے سے پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2026 04 19 at 1.28.47 PM

One thought on “بغدادی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!