منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، رکشہ سمیت ملزم گرفتار

ضلع غربی پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں بھتہ خوری کے نیٹ ورک کے خلاف رینجرز کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران رکشہ کے ذریعے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے رکشے میں چھالیہ چھپا کر منتقل کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران رکشے سے 12 بوروں میں موجود 46 کلو چھالیہ اور نقدی برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق ملزم، رکشہ اور برآمد شدہ چھالیہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ضلع غربی پولیس کراچی نے بتایا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، رکشہ سمیت ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!