سائٹ سپر ہائی وے کی حدود گلشنِ معمار موڑ پر دوران اسنیپ چیکنگ گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالمنان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔
پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ
نماز جنازہ ڈی آئی جی ایسٹ زون کی موجودگی میں ادا کی گئی، جس میں جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی و ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز سی پی او سمیت پولیس افسران، شہید اہلکار کے ورثاء، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے شہید اہلکار کے ورثاء سے ملاقات کی اور تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
