پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے پہلی نجی ائیرلائن کی پرواز 160 عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوئی۔
پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو
اس موقع پر نہال ہاشمی سمیت وزارتِ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
حکام کے مطابق اس سال صرف کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔ انتظامیہ نے حج آپریشن کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس سال بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی امیگریشن مکمل کریں گے، جس سے ان کے سفر کو مزید آسان اور تیز بنایا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹو میں شامل ممالک کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جن میں پاکستان سمیت انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلا دیش، ترکیہ، مراکش، مالدیپ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ رواں سال 17 ایئرپورٹس پر اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
