جاوید عالم اوڈھو نے سندھ پولیس اور OMI ہسپتال کے درمیان پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
گلشنِ معمار میں ٹریفک حادثے میں شہید اہلکار عبدالمنان کی پولیس ہیڈکوارٹر میں نماز جنازہ
تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی ویلفیئرز، ایم ڈی و سی ای او OMI ہسپتال کاشف مصطفیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
معاہدے کے تحت سندھ پولیس کے افسران، اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو او پی ڈی، تشخیصی ٹیسٹس، ادویات اور دیگر طبی سہولیات پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔
طے پانے والے معاہدے کے مطابق او پی ڈی کنسلٹیشن اور ایمرجنسی وزٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ فزیوتھراپی، لیبارٹری ٹیسٹس، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ایکسرے اور دیگر ریڈیالوجی سہولیات پر 20 فیصد رعایت ہوگی۔ اسی طرح آؤٹ پیشنٹ فارمیسی اور ادویات پر 10 فیصد رعایت بھی شامل ہے۔
یہ سہولت سندھ پولیس ملازمین، ان کے شریک حیات، بچوں اور والدین کے لیے دستیاب ہوگی، جس کے لیے پولیس کارڈ یا متعلقہ سرکاری دستاویز پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس فورس کی صحت اور فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ایسے اقدامات اہلکاروں کے مورال اور کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتے ہیں۔

