تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) — ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کے خواب دیکھنے والے دشمنوں کو مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہو کر ابھرا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، فی لیٹر 32 روپے سے زائد کمی منظور
ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ مخالف قوتیں یہ توقع کر رہی تھیں کہ چند دنوں میں حکومت کو کمزور کر دیا جائے گا، تاہم ایرانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کے مضبوط عزم نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مجاہدین کی بہادری نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کو دبانا یا جھکانا آسان نہیں۔ ان کے مطابق عوام نے مشکل حالات میں غیر معمولی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔
صدر پزشکیان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں بعض ویڈیوز کو مصنوعی یا اے آئی کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمینی حقائق کو چھپانے کی کوشش ہے۔
مزید گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی بروقت ہدایات نے مشکل حالات میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ایران اس پوری صورتحال سے عزت اور وقار کے ساتھ نکلا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
