کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان سے آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے پانچ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ٹرمپ کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین
وفد میں پیٹرن اِن چیف شوکت علی، سیکرٹری جنرل سلمان علیم، سینئر وائس چیئرمین مسرور باجوہ، وقار عظیم اور انس سلیجہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کاروباری برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں اور تاجروں کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے پولیس چیف کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

