ٹرمپ کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

واشنگٹن/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور حالیہ علاقائی کشیدگی میں ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں “زبردست شخصیات” ہیں جنہوں نے اہم سفارتی کردار ادا کیا۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ممالک نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے، جو جنگ بندی کی مدت تک نافذ رہے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملنے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان کا کردار ایک اہم سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

2 thoughts on “ٹرمپ کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!