ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی تحقیقاتی ادارہ کراچی زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ/ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

آئی جی سندھ کی زخمی پولیس اہلکار کی عیادت، شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکوائری نمبر 48/2026 کی بنیاد پر ایم اے جناح روڈ کے قریب فلک ناز ٹاور میں قائم ایک دفتر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں کئی افراد غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پائے گئے۔

کارروائی کے دوران 22 لاکھ 34 ہزار 500 روپے نقدی، لیجرز، موبائل فونز اور مشکوک ڈپازٹ سلپس برآمد کی گئیں، جو غیر قانونی مالی لین دین کے شواہد فراہم کرتی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان چین کے ساتھ منظم حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ریکارڈ کے ابتدائی تجزیے کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران کم از کم 40 لاکھ امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران اشرف، عبدالمعیز، فیصل، محمد ایاز اور محمد سلمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، جبکہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

One thought on “ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!