عوام دوست مویشی منڈی میں اونٹوں کی آمد، رونقیں عروج پر

کراچی (پ ر) — عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں گائے، بیل اور بکرے کے ساتھ ساتھ صحرائی جہاز یعنی اونٹوں کی آمد نے منڈی کی رونقوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائی، 25 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

انتظامیہ کے مطابق اب تک منڈی میں آنے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد تقریباً 4 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق اس بار بھی شہریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ خرید و فروخت کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ سے بیوپاری محمد علی اعلیٰ نسل کے 20 ماڑی نسل کے خوبصورت اور بھاری بھرکم اونٹ منڈی میں لائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال شوق سے کراچی کی اس منڈی کا رخ کرتے ہیں اور اس بار بھی معیاری جانور شہریوں کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں انتظامات تسلی بخش ہیں اور خریداری کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں اور شہریوں کے لیے نماز کی ادائیگی کے لیے عارضی مسجد قائم کی گئی ہے جبکہ وضو اور واش رومز کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

شہریوں کی تفریح کے لیے فوڈ اسٹریٹ قائم کی جا رہی ہے جبکہ 200 ایکڑ رقبے پر وسیع پارکنگ ایریا کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رینجرز اور پولیس کے اہلکار منڈی آنے والے راستوں پر تعینات ہیں اور مزید نفری بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گا، جبکہ آئندہ دنوں میں منڈی میں مزید جانوروں کی آمد متوقع ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 17 at 7.09.56 PM 1

One thought on “عوام دوست مویشی منڈی میں اونٹوں کی آمد، رونقیں عروج پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!