سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائی، 25 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی پولیس کے ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور 25 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی تھانہ تیموریہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔

گلشنِ اقبال میں غیر قانونی دکانیں مسمار، ایس بی سی اے کا بڑا آپریشن

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی (نمبر CT-9674) کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سلمان ولد محمد اکرم کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے 20 پیکٹس میں موجود چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کا کہنا ہے کہ ملزم ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ تیموریہ میں مقدمہ نمبر 175/2026 درج کر لیا گیا ہے، جو کہ سی این ایس سی ایکٹ کی دفعہ 9(i)3E کے تحت قائم کیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔

One thought on “سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائی، 25 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!